بیجنگ (شِنہوا) چین میں جولائی کے آخر تک آن لائن رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کی تعداد 322 تک پہنچ گئی، جو گزشتہ ماہ رجسٹرڈ ہونے والی تعداد سے چار زیادہ ہیں۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ ماہ کے آخر تک، ملک میں رائیڈ ہیلنگ گاڑیوں کے سرٹیفکیٹس اور ڈرائیورلائسنسوں کی تعداد بالترتیب 25لاکھ اور59لاکھ 80ہزار تک پہنچ گئی۔
جولائی کے دوران ملک میں رائیڈ ہیلنگ دوروں کی تعداد تقریباً82کروڑ10لاکھ رہی جو ماہانہ بنیاد پر 7.6 فیصد زیادہ ہیں۔
2022 میں، آن لائن رائیڈ ہیلنگ ٹرپس مجموعی ٹیکسی ٹرپس کا تقریباً 40.5 فیصد رہے ، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 6.4 فیصد زیادہ ہیں ۔