• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں جولائی میں چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد میں 40 فیصد سے زائد اضافہتازترین

August 10, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین میں گزشتہ ماہ عوامی مقامات پر چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 40.4 فیصد اضافہ ہوا۔

چین کی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جمعرات کو جاری اعداد و شمارکے مطابق اگست 2022 سے اس سال جولائی تک ملک میں عوامی مقامات پر ہر ماہ اوسطاً 53 ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے گئے۔

حالیہ برسوں میں چین نے عوامی طلب کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لیے اپنے چارجنگ انفراسٹرکچر نیٹ ورک کو بہتر بنایا ہے۔

چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے 90 فیصد ایکسپریس وے سروس ایریاز میں جون کے آخر تک چارجنگ اسٹیشنز نصب کئے جا چکے ہیں۔