بیجنگ(شِنہوا)چین نے حالیہ برسوں میں کام کے مقامات پر بہتر اور مستحکم حفاظتی تدابیر کا معیار اپنایا ہے جس کی بدولت کام کی جگہ پر ہونے والے حادثات اور اس سے متعلقہ ہلاکتیں کم ہوئی ہیں۔
یہ بات نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے جاری اجلاس میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں کہی گئی۔ این پی سی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے کام کی جگہ پر حفاظتی قانون کے نفاذ کو جانچنے کے لیے پہلے معائنہ ٹیمیں بھیجی تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2018 سے 2022 تک کام کی جگہ پر ہونے والے حادثات اور اس سے متعلقہ ہلاکتوں کی کل تعداد میں پچھلے پانچ سالوں کے مقابلے میں بالترتیب 80.8 فیصد اور 51.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
بڑے اور سنگین حادثات کی سالانہ اوسط تعداد پچھلے پانچ سالوں میں 37.6 سے کم ہو کر 2018 سے 2022 کی مدت میں 16.2 رہ گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سالوں کے دوران 9 لاکھ سے زیادہ پوشیدہ مسائل کی نشاندہی کر کے ان کی اصلاح کی گئی جبکہ ملک بھر میں 900 سے زائد کوئلے کی کانوں اور 8 ہزار 604 دیگر کانوں کو مرحلہ وار ختم کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حفاظتی خطرات کو کم کرنے کے لیے 1 ہزار 143 خطرناک کیمیکل پیداواری اداروں کو منتقل یا تبدیل کیا گیا ہے۔