بیجنگ(شِنہوا)چین میں اس سال کے پہلے سات مہینوں میں گزشتہ سال کی نسبت گاڑیوں کی پیداوارمیں 7.4 فیصد اوراور فروخت میں 7.9 فیصد اضافہ ہوا۔
چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) کےعہدیدار وانگ ویمنگ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین 2023 میں اپنی گاڑیوں کی سالانہ فروخت کو 3 فیصد بڑھا کر2کروڑ70 لاکھ تک بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
وانگ نے مزید کہا کہ نئی توانائی والی گاڑیوں اور پیٹرول گاڑیوں کی کھپت کو مستحکم رکھنے اور بڑھانے کے لیے محکمانہ ہم آہنگی کو مضبوط بنانا اور پالیسی میں ہم آہنگی پیدا کرنا ضروری ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی عالمی غیر یقینی صورتحال اور مقامی طلب میں مسلسل تین گنا دباؤ، رسد پر منفی اثرات اور کمزور توقعات کے باعث آٹو انڈسٹری میں ترقی کے چیلنجز برقرار ہیں اور صنعت کی ترقی کو مستحکم کرنے کا کام کٹھن ہے۔