• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں کاروباری اداروں کو ٹیکس اور فیسوں میں زیادہ ریلیف دیا گیاتازترین

November 27, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے  رواں سال کاروبار کی ترقی اور حقیقی معیشت کو مضبوط  بنانے کے لیے ٹیکس اور فیسوں میں ریلیف کے متعدد اقدامات کو بہتر بنایا ہے۔

اسٹیٹ ٹیکسیشن ایڈمنسٹریشن (ایس ٹی اے ) کے اعداد و شمار کے مطابق، نئے لاگو کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں 2023 کے پہلے 10 ماہ میں 16کھرب 60ارب یوآن(تقریباً233ارب28کروڑ ڈالر) کی رقم  کے ٹیکس ری فنڈ ، ٹیکس اور فیسوں میں کٹوتی اور واجب الادا ٹیکس موخر کیے گئے۔

ایس ٹی اے  نے کہا کہ نجی شعبے کے ٹیکس دہندگان نے ٹیکس اور فیس میں ریلیف اقدامات سے  سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔ اس عرصے کے دوران ملک  کے نجی کاروباری اداروں کو ٹیکس اور فیس کی ادائیگیوں کی مد میں سے تقریباً 12کھرب 40ارب یوآن کی چھوٹ، کٹوتی یا موخر کر دی گئی، جو ملک کےمجموعی ٹیکس ریلیف کا تقریباً 75 فیصد ہے۔