• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں کاروباری قوانین کی خلاف ورزی پر اکاونٹنٹ اورغیر ملکی اکاونٹنگ فرم کے خلاف کارروائیتازترین

August 03, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت خزانہ نے  کاروباری قوانین کی  خلاف ورزی پر ایک اکاونٹنٹ  کو مالی جرمانہ اورایک غیر ملکی  اکاونٹنگ فرم  پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت  کے فیصلے کے تحت  ضروری اجازت کے بغیر سرحد پار آڈیٹنگ کی خدمات  فراہم کرنے والے  مین لینڈ میں رجسٹرڈ اکاونٹنٹ  ژانگ یون ہی  کو 30 ہزار یوآن (تقریباً4ہزار203ڈالر) کا انتظامی جرمانہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ  ہانگ کانگ میں رجسٹرڈ اکاونٹنگ فرم ایلیٹ پارٹنرز سی پی اے لمیٹڈ نے متعلقہ صوبائی مالیاتی حکام کو رپورٹ کیے بغیرہانگ کانگ میں درج پانچ مین لینڈ کمپنیوں کا 2021 کے لیے  مالیاتی آڈٹ کیا جو  ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔

وزارت کے مطابق، اکاونٹنگ فرم  پر پانچ سال کی مدت کے لیے مین لینڈ انٹرپرائزز کے لیے بیرون ملک آڈیٹنگ خدمات فراہم کرنے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

یہ پہلا موقع ہے جب وزارت نے کاروباری ضوابط کی  خلاف ورزیوں پر کسی بیرون ملک اکاونٹنگ فرم کے خلاف ریگولیٹری اقدامات اٹھائے ہیں۔