• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں کاروباری ماحول سے غیر ملکی کمپنیاں مطمئنتازترین

November 01, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چین میں غیرملکی مالی تعاون  سے چلنے والی کمپنیوں کی اکثریت ملک کے سازگار کاروباری ماحول سے مطمئن ہے۔

چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) کے رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق چین میں ٹیکس ادائیگیوں، مارکیٹ تک رسائی اور تنازعات کے تصفیے بارے کاروباری ماحول کو چین میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں نے وسیع پیمانے سراہا ہے۔

چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کے ترجمان ژانگ شین نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سروے میں شامل 700 غیر ملکی مالی تعاون سے چلنے والے کاروباری اداروں میں سے تقریباً 90 فیصد اس کاروباری ماحول سے مطمئن ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیاں چین میں اپنی ترقی سے متعلق پرامید ہیں، 80 فیصد سے زیادہ جواب دہندگان کو توقع ہے کہ 2023 میں سرمایہ کاری پر منافع مستحکم رہے گا یا بڑھ جائے گا۔

ژانگ نے کہا کہ چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ چین میں زیادہ مارکیٹ و قانون پر مبنی اور بین الاقوامی کاروباری ماحول کو آسان بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ غیر ملکی سرمایہ کار ملک میں ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھاسکیں۔