چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں اپریل سے اکتوبر کے درمیان کھدائی کے ایک منصوبے کے دوران ماہرین آثار قدیمہ نے قدیم ثقافتی باقیات کے 53 مقامات اور 278 آثار دریافت کئے ہیں۔
میونسپل انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کے مطابق یہ نوادرات مشرقی ژو عہد (770 قبل مسیح ۔256 قبل مسیح) سے تعلق رکھتے ہیں۔
یہ تاریخی مقام چھونگ چھنگ میں دریائے یانگسی کے ایک معاون دریا کے نچلے حصے میں تقریباً 1 ہزار مربع میٹرز پر پھیلا ہے۔
6 ماہ کے منصوبے کے تحت مجموعی رقبے میں سے 675 مربع میٹرز پر کام مکمل کیا گیا اور بڑی تعداد میں باقیات دریافت ہوئیں جن میں گڑھے ، مقبرے ، مٹی کے برتن ، پورسلین برتن ، پتھر کے برتن اور تانبے کے سکے شامل ہیں۔ ان کا تعلق مشرقی ژو عہد سے لیکر چھنگ عہد (1911-1644) تک ہے۔
منصوبے کے سربراہ کے مطابق "موسم بہار اور خزاں عہد (770۔ 476 قبل مسیح) کی باقیات بھی اس مقام سے ملی ہیں جو بہت نایاب اور دریائے یانگسی کے معاون دریاؤں کے ساتھ قدیم ثقافتی مطالعے کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔