چین کے شمالی اندرونی منگولیا خوداختیار علاقےمیں چھی فینگ کے بائرن لیفٹ بینرمیں لیاؤ عہد(907-سے 1125 عیسوی) کے ایک مندر کا منظر۔(شِنہوا)
ہوہوت(شِنہوا) ماہرین آثار قدیمہ نے چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود اختیارعلاقے میں لیاؤ عہد(907-1125) کے شاہی شہر میں ایک بڑی عمارت کی بنیاد کے کھنڈرات دریافت کیے ہیں۔
ثقافتی آثار اور آثار قدیمہ کے علاقائی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق عمارت کے آثار 2022 کے آخر میں شاہی شہر کے ایک صحن میں لیاؤ عہد کے قدیم دارالحکومت شانگ جنگ کے کھنڈرات سےدریافت ہوئے۔
ایک شاہی شہر پرمشتمل دو حصوں میں تقسیم شانگ جنگ سائٹ اندرونی منگولیا کے بائرن لیفٹ بینر کی لنڈونگ ٹاؤن شپ میں واقع ہے۔
عمارت کے اجزاء، سیرامکس، مٹی کے مجسمے اور تانبے کے سکوں سمیت یہاں سے کئ ایک مخصوص نوادرات بھی دریافت ہوئی ہیں۔