ووہان(شِنہوا) چین میں ایک 5ہزار100سال پرانے ڈیم کوملک کا قدیم ترین آبی تحفظ کا منصوبہ قرار دیا گیا ہے، جس میں باقاعدہ جھیل اور سپل ویز بھی موجود تھے۔
سیلاب پر قابو پانے اور آبپاشی مقاصد کے لیے بنایا گیا شیاؤنگ جیالنگ ڈیم،وسطی صوبے ہوبے کے شہر جنگ مین میں چھوجیالنگ آثار قدیمہ میں واقع ہے جہاں چاول کی کاشت کے لیے معروف نویلیتھک ثقافت اپنے عروج پر تھی۔
ہوبے پراونشل انسٹی ٹیوٹ آف کلچرل ریلیکس اینڈ آرکیالوجی کے تاؤ یانگ نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ تقریباً 5ہزار100 سال قبل دریائے چھنگ مودانگ کی ایک معاون ندی پر تعمیر کیا گیا تھا اور بعد میں اسے اونچائی اور چوڑائی دونوں طرف سے وسیع کیا گیا۔