بیجنگ(شِنہوا) چین کی ماحول دوست ترقی حاصل کرنے کی کوششوں کے دوران 2023 کے پہلے دو مہینوں میں ملک کی قدرتی گیس کی کھپت میں گزشتہ سال کی نسبت بتدریج اضافہ ہوا۔
چین کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے اعدادوشمار کےمطابق جنوری سے فروری کے عرصے میں قدرتی گیس کی ظاہری کھپت 63 ارب59 کروڑ کیوبک میٹر رہی جوگزشتہ سال کی نسبت 0.1 فیصد زیادہ ہے۔
دریں اثنا اسی مدت کے دوران کل 5 کروڑ 10 لاکھ50ہزارٹن ریفائنڈ تیل استعمال کیا گیاجس سے گزشتہ سال کی نسبت 2.2 فیصد کی کمی ظاہر ہوتی ہے ۔
چین صنعتی ایندھن، گیس سے چلنے والی بجلی گھروں اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں قدرتی گیس کے بڑے پیمانے پرموثر استعمال کو فروغ دے رہا ہے۔