بیجنگ(شِنہوا) ماحول دوست ترقی حاصل کرنے کی کوششوں کے تحت 2023 کی پہلی تین سہ ماہی میں چین میں قدرتی گیس کی کھپت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق، اس عرصے کے دوران قدرتی گیس کی کھپت 288 ارب 75کروڑ کیوبک میٹر رہی، جو گزشتہ سال سے 7 فیصد زیادہ ہے۔صرف ستمبر میں قدرتی گیس کی کھپت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.8 فیصد اضافے سے29ارب61 کروڑ کیوبک میٹر تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جنوری سے اگست تک، قدرتی گیس کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں5.7 فیصد بڑھ کر152ارب 10کروڑ کیوبک میٹر رہی۔