• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں قدرتی گیس کی کھپت میں پہلے سات ماہ کے دوران اضافہتازترین

September 04, 2023

بیجنگ (شِنہوا) ماحول دوست ترقی کے حصول کی کوششوں کے تحت  2023 کے پہلے سات ماہ میں چین میں قدرتی گیس کی کھپت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  مسلسل اضافہ ہواہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق جنوری سے جولائی کے عرصے میں قدرتی گیس کی ظاہری کھپت 227ارب10کروڑکیوبک میٹر رہی جوگزشتہ سال سے 6.5 فیصد زیادہ ہے۔

صرف جولائی میں قدرتی گیس کی کھپت گزشتہ سال سے 9.6 فیصد بڑھ کر32ارب 49کروڑ کیوبک میٹرتک پہنچ گئی۔