• Redford, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں قدرتی یورینیم کی پیداوار کے سب سے بڑے منصوبے کی تعمیر شروعتازترین

July 13, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کے قدرتی یورینیم کی پیداوار کے سب سے بڑے  منصوبے کی ملک کے اندرونی منگولیا خود اختیار خطے کے علاقے اورڈوس  میں تعمیر گزشتہ روز شروع کردی گئی ۔

چین کے ایٹمی توانائی اتھارٹی (سی اے ای اے) کے جوہری صنعت کی ترقی کا یہ منصوبہ چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن تیار کر رہا ہے۔ جو اعلیٰ ترین معیار اور ماحول دوست،سستا اور موثر آپریشنز کے ساتھ  قدرتی یورینیم کی پیداوار کا بنیادی اہمیت کا حامل مرکز ہوگا۔

اس  پراجیکٹ میں کان کنی کے جدید ترین  طریقہ کار کو اختیار کیا جارہا ہے جس میں یورینیم نکالنے کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور آکسیجن لیچنگ سے کام لیا جائے گا ۔ روایتی زیر زمین کان کنی کے طریقوں کے برعکس اس  تکنیک  میں خام  دھاتوں کی  پروسیسنگ کیے بغیر یورینیم محلول کی بند لوپ گردش کے ذریعے یورینیم نکالا جاتا ہے۔

اس طریقہ کار میں پانی، گیس اور ٹھوس فضلہ کے اخراج کے بغیر قدرتی یورینیم کی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

اس پروجیکٹ میں آٹومیشن، ریموٹ اینڈ سنٹرلائزڈ کنٹرول اور بگ ڈیٹا تجزیہ کو ایک ساتھ استعمال کیا جائے گا۔

سی اے ای اے کا کہنا ہے کہ مکمل ہونے کے بعد، اس منصوبہ سے قدرتی یورینیم کی فراہمی کی ملکی صلاحیت میں اضافہ ہوجائے گاجس سے قدرتی یورینیم کی صنعت کی خود مختار صلاحیت اور بین الاقوامی مسابقت بہتر ہوگی۔