چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی جنوب مغربی میونسپلٹی چھونگ چھنگ اور صوبہ شانشی کو ملانے والی ایک ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہےجس کا 91 فیصد حصے پلوں یا سرنگوں پر مشتمل ہیں۔
اس ایکسپریس وے کی طوالت 48.7 کلومیٹر ہے اور یہ چھونگ چھنگ کی کاونٹی ووشی کو شانشی کی کاونٹی ژین پھنگ سے جوڑتی ہے۔ یہ چھونگ چھنگ کو اس کے شمالی ہمسایہ شانشی سے منسلک کرنے والا پہلا براہ راست ایکسپریس وے ہے۔
چھونگ چھنگ ٹریفک بیورو کے مطابق اس میں 20 پل اور 11 سرنگیں ہیں اور یہ ملک کے ایکسپریس پر پل اور سرنگ کا سب سے بڑا تناسب میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے اس کی تعمیر "انتہائی مشکل" کام تھا۔

چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ کی کاؤنٹی ووشی میں ووشی- ژین پھنگ ایکسپریس وے کا ایک حصہ دیکھا جاسکتا ہے ۔ (شِنہوا)
نئی ایکسپریس وے پر رفتار کی حد 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ توقع ہے کہ دونوں کاؤنٹیز کے درمیان سڑک کا سفر کا دورانیہ 3 گھنٹے سے کم ہو کر ایک گھنٹے رہ جائے گا۔
عہدیدار پرامید ہیں کہ ایکسپریس وے اپنے راستے کے ساتھ متعدد خوبصورت مقامات کو جوڑ کر علاقائی انضمام اور ماحولیاتی سیاحت کی ترقی کو فروغ دے گی۔