بیجنگ(شِنہوا) چین نے خواتین اوربچوں سے متعلقہ انسانی اسمگلنگ کی بیخ کنی کے لیے ملک گیرکریک ڈاؤن شروع کردیاہے،جس کے دوران 2024 کے آخرتک خصوصی آپریشن کیاجائے گا۔
وزارت پبلک سیکورٹی کی جانب سے آپریشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے مطابق، اداروں کواپنی موثرذمہ داریوں کے ساتھ محتاظ اورمنظم طور پرخواتین اور بچوں کی سمگلنگ کے جرائم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آپریشن کے دوران اغوا شدہ خواتین اور بچوں کو بازیاب کراتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا خاتمہ اور زیر التوامقدمات کی فوری تحقیقات اورانہیں نمٹایا جائے گا۔