• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائیگاتازترین

February 27, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین میں خواتین کے آئندہ عالمی دن کو منانے کے لیے آن لائن اور آف لائن دونوں طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ آل چائنہ ویمنز فیڈریشن (اے سی ڈبلیو ایف)نے  پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک تعریفی کانفرنس میں ملک بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین اور گروپوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا، اور ملک بھر کی خواتین کو نئی کامیابیوں کے لیے متحرک کرنے کی غرض سے 10 قابل تقلید خواتین کی فہرست کو عام کیا جائے گا۔دریں اثنا انقلابی ثقافتی آثار پر مشتمل ایک نمائش مارچ کے اوائل میں شروع ہوگی جس میں تاریخی مواد کے  تقریبا 200 ٹکڑوں یا سیٹس اور 100 سے زائد  تصاویر کی نمائش کی جائے گی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ اے سی ڈبلیو ایف خواتین کی مختلف قسم کی رضاکارانہ خدمات بھی انجام دے گا۔