• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں خول نما جسم والے ڈائناسور کی نئی قسم دریافتتازترین

March 02, 2024

بیجنگ (شِنہوا)  چینی محققین نے ملک کے  مشرقی صوبے جیانگ شی سے دریافت ہونے والے  خول نما جسم والے ڈائناسور کی نئی قسم کو "داتائی  ینگلیانگس " کا نام دیا ہے۔

چائنہ یونیورسٹی آف جیو سائنسز، بیجنگ (سی یو جی بی) کے ایسوسی ایٹ پروفیسر شنگ لی دا کے مطابق  نئے ڈائناسور  کی دریافت  انکیلو سارائن کے فوسل  ریکارڈ میں ایک اہم اضافہ ہے  جو کہ کریٹاسیئس دور کے اوائل میں پائے جانے والے  مشہور ڈائناسور کی نسل ہے۔

دریافت ہونے والے دونوں نمونے بلوغت کی عمر  میں تھے جن کی جسمانی لمبائی 3.5 سے 4 میٹر تھی۔ دونوں کی گالوں پر دو سینگوں  کے علامتی نشانات تھے۔