• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں خطے کے موافق ماحولیاتی انتظام سے متعلق رہنما اصول جاریتازترین

March 18, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ماحولیاتی انتظام سے متعلق رہنما اصول جاری کردیئے ہیں جو خطے کے مخصوص حالات سے مزید مطابقت رکھتے ہیں۔

یہ رہنما اصول کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے جنرل دفاترنےمشترکہ طور پر جاری کیےہیں۔

رہنما اصولوں کےتحت ماحولیاتی انتظام کے لئے اس خطے کے ماحول کومدِ نظر رکھتے ہوئے مخصوص طرزِعمل اپنا کر حیاتیاتی نظام کے تحفظ، ماحول کے معیار کی بہتری اور وسائل کے متناسب استعمال سے متعلق سرخ لکیروں کا نفاذ کرنا ہوگا۔

رہنما اصولوں میں کہا گیا ہے کہ 2025 تک خطے کے موافق ماحولیاتی انتظام کا نظام لازمی طور پر قائم کرنا چاہئے تاکہ یہ نظام 2035 تک مکمل اور مؤثر طریقے سے کام کررہا ہو۔

رہنما اصولوں میں 6 پہلوؤں میں 18 تفصیلی پالیسیاں موجود ہیں جن میں اعلیٰ معیار کی ترقی کی سہولت، حیاتیاتی ماحول کا اعلیٰ درجے کا تحفظ یقینی بنانا اور نگرانی و جانچ پڑتال کی سرگرمیاں مستحکم کرنا شامل ہے۔