• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں کیمیائی پلانٹ میں دھماکے سے 9 افراد ہلاک، 1 زخمی ، 1 لاپتہتازترین

May 03, 2023

جینان (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر لیاوچھینگ میں ایک کیمیائی پلانٹ میں دھماکے  سے نو افراد ہلاک اور ایک زخمی جبکہ ایک لاپتہ ہو گیا۔

بدھ کو مقامی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی صبح سینوچھیم ہولڈنگز کارپوریشن لمیٹڈ کے تحت لکسی کیمیکل گروپ کے ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پروڈکشن ایریا میں پیش آیا۔

دھماکے کے بعد زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے میں  پانچ افراد کے مردہ پائے جانے کی اطلاع ملی تاہم موقع پر موجود عملے کو مزید تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے دوران مزید چار لاشیں ملیں۔

ایک شخص لاپتہ ہے اور تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔  

جائے وقوعہ پر آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔