بیجنگ(شِنہوا) چین میں کینیڈین شہریت رکھنے والے گلوکار واداکار وو یی فان کو عصمت دری اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا جرم ثابت ہونے پر 13 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
بیجنگ کے ضلع چھاؤیانگ کی عوامی عدالت نے پہلی کارروائی مکمل کرتے ہوئے سزا سنائی۔ فیصلے کے مطابق وو کو قید کی سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کیاجائے گا۔
نومبر سے دسمبر 2020 تک وو نے اپنی رہائش گاہ پر تین خواتین کی عصمت دری کی۔ عدالت کے مطابق، یکم جولائی، 2018 کو، وو نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اپنی رہائش گاہ پر شراب پینے کے بعد دو دیگر خواتین کے ساتھ فحش حرکات کا ارتکاب کیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران بیجنگ میں کینیڈین سفارت خانے کے اہلکاربھی موجود تھے۔