• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں کمپیوٹرسافٹ ویئر کے کاپی رائٹ رجسٹریشن میں نمایاں اضافہتازترین

February 27, 2023

چھینگڈو(شِنہوا)چین میں کمپیوٹرسافٹ ویئر کے لیے کاپی رائٹ رجسٹریشن کی تعداد 1کروڑ سے تجاوز کرگئی  جس میں2012 سے 2022 تک 12 گنا اضافہ ہوا ہے۔یہ بات جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں منعقد ہونے والی کاپی رائٹ تحفظ کانفرنس میں بتائی گئی۔اس کانفرنس کا انعقاد کاپی رائٹ  کے قومی ادارے اور سیچھوان کی صوبائی حکومت نے کیا جس میں انٹرنیٹ کاپی رائٹ کے تحفظ اور اس حوالے سے پیش رفت پر توجہ دی گئی ۔ کانفرنس میں جاری اعداد و شمار کے مطابق  2021 میں، چین کے سافٹ ویئر کی کاروباری آمدنی 95کھرب یوآن (تقریبا 13کھرب 70ارب  ڈالر) تک پہنچ گئی، جو 2012 کے مقابلے میں 3.8 گنا زیادہ ہے،جبکہ مسلسل کئی سالوں سے  شرح نمو 30 فیصد کے قریب برقرار رہی ہے۔ دو روزہ کانفرنس میں سافٹ ویئر کی جدت اور ترقی اور ویڈیوز اور موسیقی کے کاپی رائٹس کے تحفظ کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک فورم بھی شامل ہے۔