بیجنگ(شِنہوا) چین میں کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 2023 کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد اضافہ ہوا۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق، گزشتہ سال مجموعی طور پر 32 کروڑ60 لاکھ کمرشل گاڑیاں مقامی طور پر فروخت کی گئیں۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ چین نے 2023 میں تقریبا 7لاکھ70ہزارکمرشل گاڑیاں برآمد کیں، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 32.2 فیصد زیادہ ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں ٹرکوں کی فروخت میں گزشتہ سال سے 22.4 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ کوچز کی فروخت میں 20.6 فیصد اضافہ ہوا۔