• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں کوئلے کی کان کے حادثے میں 11 افراد ہلاکتازترین

November 28, 2023

ہاربن(شِنہوا) چین کےشمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شوانگ یاشان شہر میں منگل کی سہ پہر ہونے والے کوئلے کی کان کے حادثے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ دوپہر 2 بجکر 40 منٹ پرحئی لونگ جیانگ لونگ مے شوانگ یاشان مائننگ کمپنی کی شوانگ یاشان  کوئلے کی کان میں ایک چٹان کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔

تلاش اور بچاؤ کا کام مکمل کرتے ہوئے حادثے کی وجوہات کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔