ژینگ ژو (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہر پھنگڈنگ شان میں کوئلے کی کان میں حادثہ پیش آنے سے 10 افرادہلاک اور6 دیگر لاپتہ ہوگئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق حادثہ گزشتہ روزسہ پہر2 بج کر 55 منٹ پرپھنگڈنگ شان تیانان کول مائننگ کمپنی کی کوئلے کی کان میں ہوا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق کوئلہ اور گیس کے پھٹنے کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔
حادثے کے وقت 425 افراد زیر زمین کام کر رہے تھے اور ان میں سے 380 کو کان سے باہر نکال لیا گیا۔ باقی تمام کان کن محفوظ ہیں۔