گوئی یانگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژومیں کوئلےکی کان میں حادثے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
چھیان شی کی میونسپل حکومت کے مطابق یہ حادثہ کوئلے اور گیس کے دھماکے کے باعث اتوار کی صبح گوئی ژوکے چھیانشی شہر کے گولی نامی قصبے میں زیر تعمیر کوئلے کی کان میں پیش آیا جس میں پانچ افراد زیر زمین دب گئے۔
حادثے کے بعد ایک شخص ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ منگل کی صبح امدادی کارروائیاں ختم ہونے کے بعد پھنسے ہوئے پانچوں افراد ہلاک ہو گئے۔
حادثے کی وجہ کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔