بیجنگ( شِنہوا) چین میں یکم جنوری 2024 سے شروع ہونے والی قومی اقتصادی مردم شماری میں رجسٹریشن کے لیے تقریبا 21 لاکھ شمارکنندگان خدمات سرانجام دیں گے۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے سربراہ کانگ یی نے مردم شماری کے لیے ایک تشہیری تقریب میں بتایا کہ مردم شماری کے یہ کارکن کاروباری اداروں اور کمیونٹیز میں جا کر تقریبا چار ماہ میں 11 لاکھ0 6 ہزار مردم شماری والے علاقوں میں ڈیٹا اکٹھا اور رجسٹریشن مکمل کریں گے۔
چین کی قومی اقتصادی مردم شماری ہر پانچ سال بعد ہوتی ہے۔ یہ میکرو اکنامک گورننس کو بہتر بنانے اور سائنسی انداز میں درمیانی اور طویل مدتی ترقیاتی منصوبے بنانے کے لیے سائنسی اور درست شماریاتی معلومات حاصل کرنے میں مدد کرتی ہے۔