بیجنگ(شِنہوا) چین کے امراض پر کنٹرول اور تدارک کے قومی ادارے نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تیزی سے پھیلنے والی کوویڈ-19کی ذیلی قسم کے پی.2 سے مستقبل قریب میں چین میں وبا کے انتہائی بلند سطح پر پہنچنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
قومی ادارے کے ماہرین کے مطابق اتوار تک ملک میں ہر ہفتے رپورٹ ہونے والے مجموعی مقامی کیسز میں کے پی.2کیسز کاتناسب 0.05 فیصد سے 0.30 فیصد تک تھا جوکہ انتہائی کم ہے۔
دنیا بھر میں اس وقت کوویڈ-19کی قسم جے این.1 کی ذیلی قسم کے پی.2 کے رواں سال فروی میں کیسز کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔