• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں قتل، ڈکیتی اور اغوا کے جرم میں خاتون کو پھانسی دے دی گئیتازترین

December 18, 2023

نان چھانگ (شِنہوا) چین میں قتل، ڈکیتی اور اغوا کے جرم میں ایک خاتون لاؤ رونگژی کو پیر کو پھانسی دے دی گئی۔ لاؤ کو مشرقی صوبے جیانگ شی کی نانچھانگ انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کی جانب سے دی گئی پھانسی کی سزا کی سپریم پیپلز کورٹ (ایس پی سی) نے توثیق کی تھی۔ ایس پی سی کے بیان کے مطابق، 1996 سے 1999 تک، ملزمہ نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر چار صوبوں میں ڈکیتی، اغوا اور قتل کی کئی وارداتیں کیں جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوئے۔