• Redford, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں معذوری کی روک تھام میں پیش رفتتازترین

August 22, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چائنا ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن (سی ڈی پی ایف) کے مطابق معذوری کی روک تھام کے لیے پانچ سالہ قومی منصوبے پر عمل درآمد کے لیے چین کے اقدامات میں آسانی سے پیش رفت ہو رہی ہے اور 2025 کے لیے مقرر کردہ کچھ اہداف مقررہ وقت سے پہلے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

ایک پریس کانفرنس میں جاری سی ڈی پی ایف کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ معذوری کی روک تھام کے علم کے فروغ اور پیدائشی نقائص، معذوری پیدا کرنے والے عارضوں اور بیماریوں کے ساتھ ساتھ چوٹ لگنے کی وجہ سے ہونے والی معذوریوں کی روک تھام پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ معذوری سے بحالی کی خدمات میں بھی بہت اضافہ کیا گیا ہے۔

 سی ڈی پی ایف کے ایک عہدیدار فینگ لی نے کہا کہ اب تک ملک کے 76 فیصد نوبیاہتا جوڑوں کے قبل از شادی طبی معائنے کیے گئے ہیں اور قبل از پیدائش اسکریننگ کی شرح 91.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

فینگ نے کہا کہ اس کے علاوہ، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسے بڑے دائمی امراض میں مبتلا 60 فیصد سے زیادہ مریضوں کو کمیونٹی کی سطح پر معیاری مینجمنٹ پروگراموں کے تحت رکھا گیا ہے، جبکہ بنیادی بحالی کی خدمات اب 85 فیصد سے زیادہ معذور افراد کے لئے قابل رسائی ہیں۔ 

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ایک عہدیدار لی داچوان نے کہا کہ چین نے شدید ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے لیے ایک مکمل پروسیس سروس سسٹم قائم کیا ہے، جس میں 96 فیصد سے زائد رجسٹرڈ مریضوں کو مناسب انتظام حاصل ہے۔

اس سال 25 اگست کو ملک میں معذوری کی روک تھام کا آٹھواں دن منایا جا رہا ہے۔