• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے پہلی سہ ماہی میں دیے گئے قرضوں میں ریکارڈ اضافہتازترین

May 03, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں دیے گئے  گرین قرضوں میں 37کھرب یوآن (تقریباً520ارب66کروڑ ڈالر)کا اضافہ ہوا،جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

ملک کے مرکزی بینک،پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی کے اختتام پر مقامی اورغیر ملکی کرنسی میں ملک کے گرین قرضوں کاحجم گزشتہ سال سے35.1 فیصد اضافے سے 337کھرب 70ارب یوآن تک پہنچ گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق گرین قرضوں میں اضافے کی شرح تمام اقسام کے قرضوں کے مجموعی اعداد و شمار سے 25.9 فیصد زیادہ ہے۔    خاص طور پر کاربن اخراج میں کمی کے لیے بلاواسطہ یا بالواسطہ تعاون سے متعلقہ منصوبوں کے لیے مختص گرین قرضوں کاحجم بالترتیب 112کھرب 10ارب یوآن اور113کھرب40ارب یوآن رہا،جو مجموعی گرین قرضوں کے حجم کا66.8 فیصد ہے۔