• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں مال گاڑی کی ٹکر سے 6 ریلوے کارکن ہلاکتازترین

June 04, 2024

ہاربن (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں ایک مال بردار ٹرین کی زد میں آکر 6  کارکن ہلاک ہوگئے۔

چائنہ  ریلوے ہاربن بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق یہ حادثہ رات گئے 1 بجکر 55 منٹ پر پیش آیا ۔ حادثے کے وقت کارکن  جیاموسی شہر کے مضافات میں ریلوے سیکشن کی پٹری پر موجود تھے۔

ان میں سے 2 موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ باقی 4 نے دوران علاج دم توڑا۔

حادثے کی وجہ کا تاحال پتہ نہیں چل سکا اور مزید  تحقیقات جاری ہیں۔