• Ennis, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں مٹی کاتودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئیتازترین

July 28, 2024

چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہونان میں بارش کے باعث مٹی کا تودہ گرنےسے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

مٹی کا تودہ گرنے کا یہ واقعہ اتوار کی صبح تقریباً 8 بجے شہر ہینگ یانگ کے گاؤں یوئے لین میں پیش آیا جہاں ایک رہائشی مکان زد میں آنے سے 18 افراد دب گئے۔

اتوار کو دن ساڑھے11 بجے تک 17 افراد کو تلاش کرلیا گیا جن میں 11 افراد ہلاک ہوچکے تھے جبکہ 6 زخمی تھے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقے میں 240 سے زائد امداری کارکن بھیجے گئے ہیں جو امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔