ہوارونگ (شِنہوا) چین میں میٹھے پانی کی دوسری سب سے بڑی جھیل میں 226 میٹر کے شگاف کو کامیابی کے سے بند کردیا گیا۔
مقامی حکام کے مطابق گزشتہ شب 10 بجکر 31 منٹ پر چٹانوں سے بھرا آخری ٹرک دونگ تنگ جھیل کے شگاف میں ڈالا گیا جس کے بعد امدادی کارکنوں کے چہرے خوشی سے دمک اٹھے۔
یوۓیانگ فلڈ کنٹرول اور خشک سالی ریلیف ہیڈ کوارٹر کے مطابق شگاف بھرنے کے بعد نکاسی آب اور آفات کے بعد تعمیر نو کا کام تیز کردیا جائے گا۔
چین کے وسطی صوبے ہونان کے شہر یوۓیانگ کی دونگ تنگ جھیل میں شگاف موسلادھار بارش کے بعد سیلابی ریلے سے پڑا تھا۔ جمعے کی سہ پہر شگاف پڑنے کے بعد 7 ہزار سے زائد رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
شگاف پڑنے سےقبل صوبہ ہونان میں مسلسل 17 روز تک موسلادھار بارش ہوئی جو 1961 کے بعد سے اس علاقے میں شدید بارش کا طویل ترین دور تھا۔
یوۓیانگ آبی وسائل بیورو کے ایک ماہر لیو گوہوا نے کہا کہ شدید بارش کے سبب دونگ تنگ جھیل میں پانی کی سطح بلند ہوگئی ہےجو گزشتہ 4 برس میں بلند ترین ہے۔