• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں میڈیکل کاسمیٹولوجی سے متعلقہ جرائم میں ملوث 381 مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ کی کارروائیتازترین

April 06, 2023

بیجنگ (شِنہوا)چین کے اعلیٰ ترین عوامی استغاثہ (ایس پی پی) کے مطابق، میڈیکل کاسمیٹولوجی سے متعلقہ جرائم کے خلاف ستمبر 2022 سے شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے دوران استغاثہ کے اداروں نے 129 مقدمات میں 381 افراد کے خلاف مقدمہ کی کارروائی کی ہے۔

ایس پی پی نے کہا کہ کریک ڈاؤن کے آغاز کے بعد سے، ملک بھر میں استغاثہ کے اداروں نے 89 میڈیکل کاسمیٹولوجی کریمنل کیسز میں ملوث 306 افراد کی گرفتاری کی منظوری دی ، جبکہ مجموعی طور پر 838 مفاد عامہ کے مقدمات درج اور ان کو نمٹایا گیا۔

ایس پی پی نے جمعرات کو چھ عام مقدمات کی تفصیلات جاری کیں جن میں پراسیکیوٹرز نے بڑے مجرمانہ طریقوں اور طبی کاسمیٹولوجی کاانتخاب کرنے والے صارفین کے لیے اہم  اور پوشیدہ خطرات کو ظاہر کرنے اور صارفین کو اپنے طور پر طبی کاسمیٹولوجی خدمات منتخب کرنے بارے خبردار کرنے کے مقصد کے لیے میڈیکل کاسمیٹولوجی کے غیر قانونی اور مجرمانہ مقدمات سے نمٹاگیا۔