بیجنگ(شِنہوا) چین میں دو سالہ ماحولیاتی سروے کا آغازکیا جارہا ہے،2000 کے بعد سے اس پانچویں سروے کے دوران ملک بھر میں پودوں،جانوروں اوردیگر حیاتیات کے ماحولیاتی نظام کے معیار اورفعالیت کا جائزہ لیا جائے گا۔
وزارتِ حیاتیاتی ماحولیات وماحولیات اور چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے اس مشترکہ منصوبے کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے لیے ساحلی پانیوں، ویٹ لینڈز، گلیشیئرز اور جنگلات کی حد بندی،زمین کی خاصیت کی بنیاد پر اس کے استعمال کی بنیادی حکمت عملی کو بہتربنانے اورماحولیاتی تحفظ اور بحالی کے بڑے منصوبوں کی تزویراتی ترتیب کے لیے مدد فراہم کرنا ہے۔ ملک کے ماحولیاتی نظام کے معیاراور فعالیت کی نگرانی کے لیے یہ سروے قومی،اہم علاقائی اور صوبائی سطح کی تین کیٹیگریزمیں کیاجائے گا۔ سروے میں دریائے زرد کے طاس، دریائے یانگتزی کی اقتصادی پٹی، بیجنگ-تیانجن-ہیبے ریجن ، گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا اور دریائے یانگتزی کے ڈیلٹا کوخصوصی اہمیت حاصل ہے اور یہ تمام علاقے قومی ترقی کے لیے تزویراتی اہمیت کے حامل ہیں۔