• Huntsville, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں منشیات استعمال کرنیوالے افراد کی تعداد میں 20.3 فیصد کمیتازترین

June 20, 2024

بیجنگ(شِنہوا) 2023 کے اختتام پر چین میں منشیات استعمال کرنیوالے افراد کی تعداد 8 لاکھ 96 ہزار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے مں 20.3 فیصد کم ہے۔

 چین کے نیشنل نارکوٹکس کنٹرول کمیشن کے دفتر نے 2023 کی صورتحال کی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 40 لاکھ 78 ہزار افراد نے 2023 میں کامیابی کیساتھ منشیات کے استعمال کرنے سے پرہیز کیا،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں7.6 فیصد اضافہ ہے۔ 2023 میں ملک میں منشیات سے متعلق 42 ہزار مجرمانہ مقدمات درج ہوئے ،65 ہزار مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا اور 25.9 ٹن مختلف اقسام کی منشیات قبضے میں لی گئیں۔

2023 میں ملک بھر سے منشیا ت کی تیاری میں استعمال ہونیوالا 938.5 ٹن کیمیکل بھی پکڑا گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 42.2 فیصد زیادہ ہے۔

2024 شروع ہونے کے بعد چین نے منشیات کی تیاری میں استعمال ہونیوالے کیمیکل کے ذرائع پر کنٹرول  کو مضبوط بنایا ہے،مخصوص ممالک اور خطوں کو فراہم کی جانیوالی کنٹرول کیمیکل اشیا کوفہرست کو ایڈجسٹ کیا ہے اور اس فہرست میں 24 نئی کنٹرولڈ اشیا شامل کی گئی ہیں۔

دفتر کے ایگزیکٹو ڈپٹی ڈائریکٹر وی شیاؤجون نے کہا کہ چین میں منشیات کے حوالے سے مجموعی صورتحال قابو میں ہے۔