بیجنگ(شِنہوا) چین میں موٹاپے کا شکار نصف بالغ آبادی کو وزن کو کنٹرول کرنے کی ترغیب دینے کے لیے نئی عوامی آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن (این ایچ سی) کی جانب سے رواں ہفتے شروع کی گئی مہم وزن پر قابو پانے کے لیے آٹھ سلوگن پر مشتمل ہے جن میں شریک حیات سے زندگی بھر کاتعلق،خود احتسابی،متوازن خوراک،جسمانی سرگرمی،اچھی نیند، مناسب خواہشات اور خاندانی عمل پر زور دیا گیاہے۔
آگاہی مہم تین سالہ حکومتی پروگرام کا حصہ ہے جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو صحت مند طرز زندگی اختیار کرنےمیں مدد ملے گی۔ این ایچ سی کے ہیلتھ ایمرجنسی رسپانس آفس کے ڈائریکٹرگوویان ہونگ کا کہنا ہے کہ موٹاپا اور زیادہ وزن صحت عامہ کا ایک بڑا مسئلہ ہے ،ہمیں مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کو بہتر کرناہوگا۔