• Huntsville, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں موسلادھار بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئیتازترین

June 21, 2024

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں 2 مقامات پر موسلا دھار بارش سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

گزشتہ شام 4 بجے تک مائی ژو شہر کے ضلع مائی شیان میں شدید بارش سے 4 افراد ہلاک اور چار دیگر لاپتہ ہو گئے جبکہ مائی ژو کی کاؤنٹی جیاؤلنگ میں 5افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہوئے۔

مائی شیان میں بارش سے 32 ہزار83 افراد متاثرہوئے اور1 ہزار 586 ہیکٹر پر کھڑی فصل کو نقصان پہنچا جس سے براہ راست معاشی نقصان کا تخمینہ 1.06 ارب یوآن (14 کروڑ 64 لاکھ امریکی ڈالر) لگایا گیا ہے۔

جیاؤلنگ میں مثاترین کی تعداد 64 ہزار 947 ہے جہاں 3.65 ارب یوآن کا براہ راست معاشی نقصان ہوا۔

دونوں مقامات پر  بچاؤ اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔