بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال اتوار کو آنے والے موسم بہار کے تہوار سے پہلے 15 دنوں کے دوران ریلوے مسافروں کے دوروں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 27.3 فیصد اضافہ ہوا۔
قومی ریلوے آپریٹر ، چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے اعداد و شمارکے مطابق 7 سے 21 جنوری تک، ٹرین کے سفری دوروں کی تعداد 10کروڑ95لاکھ رہی جو گزشتہ سال کے تہوار سے پہلے کی مدت سے 2کروڑ35لاکھ زیادہ ہے۔
پچھلے دو سالوں میں، زیادہ تر چینی شہریوں نے میلے کے دوران وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے سفر نہیں کیا تھا،تاہم کوویڈ-19 ردعمل میں ردوبدل سے ایک تبدیلی آئی ہے۔
وزارت کے مطابق، رواں سال کے 40 روزہ بہار میلے کا 7 جنوری سے شروع ہونے والے سفری رش کے دوران سفری دوروں کی مجموعی تعداد 2ارب10کروڑ تک پہنچنے کی توقع ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً دوگنا یا 2019 کے اعدادوشمار کا 70.3 فیصد ہے۔