• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں موسم بہار تہوار میں باکس آفس کو 7 ارب84کروڑ یوآن سے زائد کی آمدنتازترین

February 17, 2024

بیجنگ (شِنہوا) رواں سال موسم بہارتہوار کی تعطیلات میں چین کی باکس آفس آمدن ہفتے کی دوپہر 1 بجکر 50 منٹ تک 7 ارب84کروڑ یوآن (تقریباً ایک ارب 10کروڑ امریکی ڈالر) سے زائد ہوچکی تھی ۔ یہ آمدن اس مدت کے دوران ایک نیا ریکارڈ ہے۔

باکس آفس پر نگاہ رکھنے والے ڈینگ ٹا ڈیٹا کے مطابق تعطیلات کے پہلے دن نمائش کے لئے پیش کردہ 3 مقامی فلموں "یولو"، "پیگاسس 2" اور "بونی بیئرز، ٹائم ٹوسٹ" فہرست میں اولین پوزیشن پر تھیں۔

کامیڈی فلم "یولو" نے ہفتے کی سہ پہر تک 2 ارب 68 کروڑیوآن کمالئے تھے یہ ایک 30 سالہ بے روزگار خاتون کی کہانی بیان کرتی ہے جو اپنے والدین کے ساتھ رہتی ہے اس کی ملاقات ایک باکسنگ کوچ سے ہوتی ہے جو اس کی زندگی بدل دیتا ہے۔

مقامی کامیڈی ڈراما "پیگاسس 2" ہفتے کی سہ پہر تک تقریبا 2 ارب 36کروڑیوآن کما کر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ اینی میٹڈ فلم "بونی بیئرز، ٹائم ٹوسٹ" تعطیلات کے دوران تقریباً 1 ارب 39کروڑیوآن کماکر تیسرے نمبر پر رہی ۔

موسم بہار تہوار چین میں فلموں کے لئے نفع بخش سیزن ہوتا ہے کیونکہ تعطیلات میں فلموں سے لطف اندوز ہونا چینی شائقین کا مقبول مشغلہ ہے۔