• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں موسم گرما میں سمندری ماہی گیری پر پابندی سے متعلق خصوصی مہم کا آغازتازترین

May 03, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ موسم گرما میں سمندری ماہی گیری پر پابندی سے متعلق ایک خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے جس کا مقصد سمندری ماہی گیر وسائل کے تحفظ کے لئے ساحلی علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے حکام کو متحرک کرنا ہے۔

چینی وزارت زراعت و دیہی امور ، چائنہ کوسٹ گارڈ اور وزارت عوامی تحفظ کی مشترکہ طور پر شروع کردہ اس مہم کے دوران ماہی گیری کی صنعت سے وابستہ غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

چائنہ کوسٹ گارڈ کے مطابق مقامی حکام موسم گرما میں ماہی گیری کی پابندی کو عمومی طور پر مثاثر کئے بغیر ایسی مچھلیاں پکڑنے کے سرگرمیوں کو باضابطہ بنائیں گے جن کی اقتصادی نکتہ نگاہ سے پکڑنے کی اجازت ہے۔ مہم کے دوران غیر قانونی یا مجرمانہ سرگرمیوں کے زیادہ خطرات والے اہم اہداف اور بڑے علاقوں کی نگرانی تیز کی جائے گی۔

چین نے بدھ کو اپنے سمندروں میں موسم گرما میں ماہی گیری پر پابندی عائد کردی تھی ، چائنہ کوسٹ گارڈ نے تصدیق کی ہے کہ پابندی کے بعد تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار ماہی گیر کشتیاں اور معاون بحری جہاز بندرگاہوں پر واپس آچکے ہیں۔