بیجنگ(شِنہوا)چین میں مرکزی مالیاتی سرگرمیوں کی دوروزہ کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی جس سے چینی صدراور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے ایک اہم خطاب کیا۔
چینی صدر شی جن پھنگ جو مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے مالیاتی شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو درپیش مشکلات کا تجزیہ کیا اور موجودہ اور مستقبل کے ادوار کے لیے متعلقہ حل پیش کیا۔