• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں رواں سال کےابتدائی 5 ماہ میں اضافہتازترین

June 12, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں معاون پالیسی اقدامات اور صارفین کے قوت خرید میں اضافے کی بدولت مسافر کاروں کی خوردہ فروخت میں 2024 کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران اضافے کا رجحان جاری رہا۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری سے مئی کے دوران چین میں مسافر کاروں کی خوردہ فروخت 80لاکھ 70 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 5.7 فیصد زائد ہے۔

صرف مئی میں ہی ملک میں مسافر کاروں کی خوردہ فروخت 17 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی یہ تعداد گزشتہ برس کی نسبت 1.9 فیصد کم تاہم گزشتہ ماہ سے 11.4 فیصد زائد ہے۔

ایسوسی ایشن نےرواں سال ابتدائی 5ماہ میں آٹو مارکیٹ کی ٹھوس کارکردگی کو متعدد عوامل کا نتیجہ قرار دیا ہے جس میں ٹریڈ ان پالیسی کا نفاذ، بیجنگ آٹو شو اور مقامی سطح پر متعارف کردہ مختلف معاون پالیسیاں شامل ہیں۔

چین میں  مئی کے دوران نئی توانائی گاڑیوں کی خوردہ فروخت 38.5 فیصد اضافے سے 8 لاکھ 4 ہزار یونٹس رہی جبکہ نئی توانائی گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ ایک برس کے مقابلے میں 4 فیصد گھٹ کر 94 ہزار یونٹس رہ گئی۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کھپت دوست پالیسی اقدامات کے ساتھ ساتھ  ٹریڈ ان اقدامات بھی بتدریج جاری کئے جائیں گے جو آمدہ مہینوں میں گاڑیوں کی مارکیٹ میں مزید پائیداری کا سبب بنیں گے۔