• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں مذہبی امور کے سابق سربراہ رشوت خوری کے الزام میں گرفتارتازترین

September 04, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے قومی مذہبی امور کی انتظامیہ کے سابق ڈائریکٹر کائی ماوہو کو رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

 کائی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ کے نائب سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات مکمل ہونے کےبعد کائی کا کیس جانچ پڑتال اور استغاثہ کے حوالے کرنے کے لیے پروکیوریٹری حکام کو منتقل کر دیا گیا ۔

ایس پی پی نے کہا کہ مقدمہ نمٹانے کی کارروائی جاری ہے۔