بیجنگ(شِنہوا)چین میں سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) اور آل چائنہ فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز نے مزدوروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے بارے میں بہتر انداز میں ہم آہنگی پیداکرنے کے لیے ایک مشترکہ سرکلر جاری کیا ہے۔
سرکلر کا مقصد پروکیوریٹوریٹ کے نمائندہ اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ روزگارمیں قانون کی پامالی کا مشاہد کرنے کی صورت میں وہ تاجر تنظمیوں کے ساتھ مشاورت کے ذریعے ان مسائل کاحل نکال سکیں۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کاؤنٹی کی سطح سے اوپر کی تاجروں کی نمائندہ تنظیمیں متعلقہ معلومات اور مواد خاص طور پرخواتین، نابالغ، معذور اور بوڑھے افراد کے ایسے مقدمات جن میں آجر اپنے غلط طرز عمل کو ٹھیک کرنے سے انکاری ہوں، پروکیوریٹوریٹ کے نمائندہ اداروں کے حوالے کریں گی تاکہ قانون کے مطابق قانونی چارہ جوئی شروع کی جا سکے۔
سرکلر کے مطابق انتظامی امورکی مضبوطی کے لیے متعلقہ محکموں کو قانونی تجاویز بھی دی جائیں گی۔