نیویارک (شِںہوا) عالمی شہرت یافتہ سرمایہ کار اور مالیاتی مبصر جم راجرز نے کہا ہے کہ مستقبل پر نگاہ رکھتے ہوئے چین میں مزید سرمایہ کاری زیرغور ہے۔
2023 ییل امریکہ۔ چائنہ ڈسٹینگو ئشڈ کولوکیوم (وائے یو سی ڈی سی) میں کلیدی خطاب میں راجرز نے 21 ویں صدی میں چین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے چین میں سرمایہ کاری کی ہے، میں چین کی اسٹاک مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری کی کوشش کروں گا۔
راجرز نے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو آپ سب چین میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ وہاں ایک معقول اور بڑی اسٹاک مارکیٹ ہے لہذا میں آپ پر زور دوں گا کہ اگر آپ چین کے مستقبل سے کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے بارے میں جانیں ۔ راجرز گزشتہ 2 دہائی سے زیادہ عرصے سے چین میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔
راجرز نے کہا کہ اگر سرمایہ کار اپنی تحقیق کریں تو انہیں اندازہ ہوگا کہ چین اپنی بڑی معیشت ، آبادی اور بہت تیزی سے پھیلتی صنعتوں کی وجہ سے بڑے مواقع فراہم کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاس بھی اچھی اسٹاک مارکیٹ ہے۔ میں نے یہاں سرمایہ کاری کررکھی ہے تاہم جب میں مستقبل کی طرف دیکھتا ہوں تو چین میں مواقع زیادہ ہیں۔
سرمایہ کار نے کہا کہ چین کی بڑی آبادی ، بڑے قرضے اور تجارتی خسارہ نہ ہونے کے سبب رین من بی کو وسیع تعاون حاصل ہے۔
امریکہ کے شمال میں چینی طلبا کی جانب سے منعقدہ " 2023 وا ئے یو سی ڈی سی " کا موضوع "موقع، چیلنج، صدا" تھا جس میں عالمی سرمایہ کاری، صحت کی نگہداشت ، بین الاقوامی تعلقات اور اختراع کا احاطہ کیا گیا تھا۔