• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں نابالغ افرادکے لیے قانونی امداد کی فراہمی کی مہم کا آغازتازترین

June 03, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین میں نابالغ افراد کی صحت مند نشوونما کو یقینی بنانے کے لیے قانونی امداد کے فروغ کے لیے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

وزارت انصاف کی طرف سے شروع کی گئی مہم میں 10 اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے جن میں  مخصوص ہاٹ لائنز کا قیام، خصوصی خدمات کی فراہمی اور قانونی امداد کے لیے عمر کی حد میں کمی شامل ہے۔ وزارت کی طرف سے متعین کردہ وکلا کو خصوصی تربیت دی جائے گی جس کے دوران انہیں نابالغ افراد کی جسمانی اور ذہنی خصوصیات سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔ مہم کے دوران معذور اور ایسے بچوں کو گھ رگھر جا کر خدمات فراہم کی جائیں جن کے والدین کام کے سلسلے میں ملک کے دوسرے شہروں میں مقیم ہیں۔

چین بھر میں گزشتہ سال قانونی امداد  فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے1لاکھ 50ہزار قانونی مشاورت کی فراہمی کے ساتھ  نابالغ افراد سے متعلق  1لاکھ 80ہزار کیسز کو نمٹایا گیا۔