• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں نئے کاروباری ٹیکس دہندہ اداروں کی تعداد میں اضافہتازترین

January 09, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2023 کے پہلے 11 مہینوں میں ٹیکس ادا کرنے والے نئے کاروباری اداروں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔منگل کو جاری اعداد و شمار ملک کی معاشی قوت کی نشاندہی کرتے ہیں۔اسٹیٹ ٹیکسیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ملک میں 1کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار نئے رجسٹرڈ کاروباری اداروں نے 2023 میں جنوری سے نومبر کے عرصے کے دوران ٹیکس ادائیگی کی جو گزشتہ سال کی نسبت 25.4 فیصد سیزائد ہے۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 45 لاکھ 50 ہزارسے زیادہ یا 30.1 فیصد کاروباری ادارے 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.5 فیصد تناسب سے نئی صنعتوں، نئی کاروباری شکلوں اور نئے ماڈلز کے طور پر سرگرم عمل ہیں۔شعبوں کے لحاظ سے، انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سروس سیکٹر میں ٹیکس ادا کرنے والے نئے کاروباری اداروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 32 فیصد زیادہ ہے۔