ہائیکو(شِنہوا) چین میں کمرشل آپریشن میں شامل نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی تعداد 16لاکھ 40 ہزار ہے جن میں تقریباً 5 لاکھ 40 ہزار بسیں،3 لاکھ ٹیکسیاں اور8لاکھ اربن ڈیلیوری وینز شامل ہیں۔
نائب وزیر برائے ٹرانسپورٹ وانگ گانگ نے ہائی نان صوبے کے دارالحکومت ہائیکو میں نئی تونائی سے چلنے والی گاڑیوں کی کانفرنس میں اظہار خیال کرتے بتایا کہ چین میں بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے ایکسپریس ویز کے ساتھ چارجنگ کی سہولیات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
آج تک، ملک بھر میں 6ہزار 257 ایکسپریس وے سروس سنٹرز میں چارجنگ کی سہولیات موجو دہیں، جو ایکسپریس وے سروس سنٹرز کی کل تعداد کا 94 فیصد ہے۔
وانگ نے کہا کہ گیارہ صوبائی سطح کے علاقوں بشمول بیجنگ، جیلن اور ژیجیانگ میں ہر ایکسپریس وے سروس سنٹر میں چارجنگ پائلز نصب ہیں، جو عوام کے لیے آسان نقل و حمل کو یقینی بنانے میں مدد کرتے ہیں۔
مستقبل کی ترقی کے حوالے سے نائب وزیر نے کہا کہ ملک ٹرانسپورٹ صنعت میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ اور اطلاق کو مزید تیز کرنے کے لیے متعلقہ صنعتی معاون پالیسیوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں حتمی شکل دے گا۔